ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھٹکار کے ساتھ ممتا بنرجی نے لیڈروں کو دلایا یقین، کہا 2021، میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے

پھٹکار کے ساتھ ممتا بنرجی نے لیڈروں کو دلایا یقین، کہا 2021، میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے

Sat, 06 Jul 2019 23:12:48    S.O. News Service

کولکاتہ،6جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنوں سے کہاہے کہ وہ2021 اسمبلی انتخابات میں دوبارہ فتح حاصل کرنے کے قابل ہیں۔بانکوڑہ اور جھارگرام ضلع کے پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران بنرجی نے غداری کو پارٹی کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے بجائے پارٹی چھوڑنے کے لیے کہا۔ترکا کے بانکوڑہ کے ایک سینئر لیڈر نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہماری پارٹی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں فتح کے قابل ہیں۔ایسے لیڈر جو پارٹی کے اندر رہ کر بی جے پی کے لیے کام کر رہے ہیں وہ پارٹی چھوڑکرجا سکتے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پارٹی کی کارکردگی کے لیے کچھ لیڈروں کو پھٹکار لگائی۔


Share: